این سی ای آر ٹی نے ساتویں جماعت کی کتاب سے مغل اور دہلی سلطنت کا باب ہٹایا، مہاکمبھ کو شامل کیا گیا

این سی ای آر ٹی کے حکام کے مطابق، یہ کتاب کا پہلا حصہ ہے اور دوسرا حصہ آئندہ مہینوں میں شائع کیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پہلے ہٹائے گئے ابواب دوبارہ شامل کیے جائیں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ کووڈ-19 کے دوران 2022-23 میں بھی ان ابواب کا مواد کم کیا گیا تھا لیکن اب انہیں مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

نئی کتاب کا عنوان ’ایکسپلورنگ سوسائٹی: انڈیا این بیانڈ‘ ہے جس میں قدیم ہندوستانی راجاؤں جیسے کہ مگدھ، موریہ، شُنگ اور سات واہن خاندانوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کتاب میں ‘مقدس جغرافیہ’ کے نام سے ایک نیا باب بھی شامل ہے جس میں ہندوستان کے مقدس مقامات، تیرتھ یاترا، 12 جیوترلنگ، چار دھام اور شکتی پیٹھوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *