ہندوستان سے پاکستان اور پاکستان سے ہندوستان واپس ہونے والوں کی تعداد

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو جو سارک ویزا پر یہاں رہ رہے تھے اور جنہیں اُن کے وطن واپس جانے کیلئے48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی یہ مہلت آج ختم ہوگئی۔ ابھی تک237پاکستانی افراد امرتسر میں اٹاری-واگھہ مشترک چوکی کے راستے اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو بھارت سے چلے جانے کی ہدایت دینے کا فیصلہ 23 اپریل کو منعقدہ سلامتی سے متعلق مرکزی کمیٹی CCSکی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ یہ میٹنگ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں منعقد کی گئی تھی۔ اِس حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *