شہید رجائی بندرگاہ دھماکہ،729 زخمی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے روابط عمومی کے سربراہ نے ایک پیغام میں بتایا کہ شہید رجائی بندرگاہ حادثہ کے زخمیوں میں سے 729 افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں۔

حسین کرمانپور نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد ہسپتال سے فارغ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 357 افراد مختلف وجوہات کی بنا پر ہسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 21 افراد ICU میں داخل ہیں جنہیں دعاؤں اور طبی امداد کی سخت ضرورت ہے۔ پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *