پاکستان کی خیر نہیں! ہندوستان نے ’اسکریم جیٹ انجن‘ کا 1000 سیکنڈ تک کیا کامیاب تجربہ

ڈی آر ڈی ایل نے حیدر آباد میں نو تعمیر جدید اسکریم جیٹ کنیکٹ ٹیسٹ فیسلٹی (اے سی پی ٹی) میں 1000 سیکنڈ سے زیادہ وقت کے لیے طویل مدت کے ایکٹیو کولڈ اسکریم جیٹ سب اسکیل کامبسٹر کی گراؤنڈ ٹیسٹنگ کی۔

<div class="paragraphs"><p>اسکریم جیٹ انجن، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>اسکریم جیٹ انجن، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اسکریم جیٹ انجن، تصویر سوشل میڈیا

user

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے اپنے میزائلوں کی ٹیسٹنگ بڑھا دی ہے۔ ایک دن قبل آئی این ایس سورت جنگی آبدوز پرمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، اور اب ڈی آر ڈی او کی حیدر آباد واقع تجربہ گاہ ڈی آر ڈی ایل نے ہائپرسونک اسلحہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی آر ڈی ایل نے 25 اپریل 2025 کو حیدر آباد میں نو تعمیر جدید اسکریم جیٹ کنیکٹ ٹیسٹ فیسلٹی (اے سی پی ٹی) میں 1000 سیکنڈ سے زیادہ وقت کے لیے طویل مدت کے ایکٹیو کولڈ اسکریم جیٹ سب اسکیل کامبسٹر کی گراؤنڈ ٹیسٹنگ کی ہے۔ یہ گراؤنڈ ٹیسٹنگ جنوری 2025 میں 120 سیکنڈ کے لیے کی گئی پہلی ٹیسٹنگ کے بعد کی گئی ہے۔ آج کے کامیاب تجربہ کے ساتھ سسٹم جلد ہی مکمل پیمانہ پر پرواز کے لائق کامبسٹر ٹیسٹنگ کے لیے تیار ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ 1000 سیکنڈ کے لیے جدید ترین ایکٹیو کولڈ اسکریم جیٹ کامبسٹر کا کامیاب زمینی تجربہ کیا گیا ہے۔ اس تجربہ کو ہندوستان کی آئندہ نسل کی ہائپرسونک میزائل کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس قابل ذکر کامیابی کے لیے ڈی آر ڈی او، صنعتی شراکت داروں اور تعلیمی دنیا کی تعریف کی اور کہا کہ آج کی کامیابی ملک کے لیے اہم ہائپرسونک اسلحہ ٹیکنالوجی کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں ہمارے مضبوط عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *