پہلگام حملہ: کانگریس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر مودی حکومت سے پوچھے 6 سوالات

کانگریس نے پوچھا ہے کہ سیکورٹی میں چوک کیسے ہوئی؟ انٹلی جنس فیل کس طرح ہوا؟ دہشت گرد سرحد کے اندر کس طرح آئے؟ 28 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں گے؟

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے (درمیان میں)، سونیا گاندھی (بائیں)، راہل گاندھی (دائیں)</p></div><div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے (درمیان میں)، سونیا گاندھی (بائیں)، راہل گاندھی (دائیں)</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے (درمیان میں)، سونیا گاندھی (بائیں)، راہل گاندھی (دائیں)

user

جموں و کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں شدید غصے کی لہر ہے۔ اس حملے میں ہلاک 26 سیاحوں کی فہرست حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ہے اور کئی سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کچھ سخت کارروائی بھی کی ہے۔ پہلگام حملہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے گزشتہ روز کل جماعتی میٹنگ بھی طلب کی تھی، جس میں کانگریس سمیت سبھی پارٹیوں نے حکومت کو بھرپور تعاون دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے معاملے میں پورا اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

کل جماعتی میٹنگ کے ٹھیک ایک روز بعد کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کے سامنے پہلگام حملہ سے متعلق کچھ بڑے سوالات رکھے ہیں۔ یہ سوالات کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ رکھے ہیں اور اس تعلق سے ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک غمزدہ ہے، لیکن کچھ سوالات ہیں جن کا جواب ملک کی عوام چاہتی ہے۔ سوالات یہ ہیں کہ کشمیر میں لگاتار ہو رہے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی سیکورٹی میں چوک کیسے ہوئی؟ انٹلی جنس فیل کس طرح ہوا؟ دہشت گرد سرحد کے اندر کس طرح آئے؟ 28 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا وزیر داخلہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں گے؟ کیا پی ایم مودی اس چوک کی ذمہ داری لیں گے؟

جاری ویڈیو میں حکومت سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ نوٹ بندی سے دہشت گردی ختم ہونے کی بات کہی گئی تھی، پھر ایسے حالات کس طرح بن گئے؟ 28 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ کانگریس نے کچھ تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا وزیر داخلہ اپنی اس ناکامی کو مانتے ہوئے استعفیٰ دیں گے، یا وزیر اعظم جس طرح سے ہر بات کا کریڈٹ لیتے ہیں ویسے ہی اس حملے کی ذمہ داری لیں گے، یا ہر بار کی طرح ذمہ داری سے بھاگ جائیں گے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *