[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چار سو سے زائد شواہد ملے، گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چئیرمین کو گنہگار قرار دیا گیا۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا، نو مئی کے واقعات پر دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔
جے آئی ٹی کے مطابق دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔