ہندوستان کے ذریعہ سندھ آبی معاہدہ معطل کرنے کے فیصلہ پر پاکستان نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ہندوستان کے اس فیصلے کو خارج کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ یہ آبی معاہدہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے لائف لائن ہے۔ پاکستان نے ہندوستان پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔ ہندوستان کی کارروائی سے خوفزدہ پاکستان نے پہلگام حملہ میں اس کا کوئی ہاتھ نہ ہونے کی بات بھی سامنے رکھی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا فیصلہ سیاسی کشیدگی کو بڑھائے گا اور علاقہ میں امن قائم کرنے میں رخنہ انداز ہوگا۔ ساتھ ہی پاکستان نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ہندوستان کے ذریعہ ’سندھ آبی معاہدہ‘ معطل کیے جانے سے خفا پاکستان نے سبھی دو فریقی معاہدوں پر لگائی روک
