استنبول: ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بدھ کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث لوگوں میں شدید گھبراہٹ پھیل گئی۔ گورنر آفس کے مطابق زلزلے کے دوران عمارتوں سے چھلانگ لگانے اور افرا تفری میں بھاگنے کی وجہ سے 151 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر آیا۔ گورنر آفس نے اس بات کی تصدیق کی کہ فاتح ضلع کی ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے لیکن شہر کے دیگر علاقوں میں کوئی رہائشی عمارت منہدم نہیں ہوئی۔
