مارچ میں بھی ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے میانمار اور تھائی لینڈ کے حکام کے اشتراک سے 283 ہندوستانی شہریوں کی مائی سوت سے بحفاظت واپسی ممکن بنائی گئی تھی۔
وزارت خارجہ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ بیرون ملک نوکری کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے ہندوستانی مشنز کے ذریعے آجر کی ساکھ کی تصدیق کر لینی چاہیے۔ ساتھ ہی بھرتی کرنے والے ایجنٹس اور کمپنیوں کے پس منظر کی بھی اچھی طرح جانچ کرنی چاہیے تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
سفارتخانے نے زور دے کر کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سرکاری ہدایات اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وارننگز پر سنجیدگی سے عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔
