
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے دبئی میں قتل کی واردات پیش آئی۔
اس واقعہ پر ریاستی گلف ورکرس ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بی ایم وینود کمار نے پریم ساگر کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت اس کے ارکان خاندان کی مدد کرے گی۔
پریم ساگرکے ارکان خاندان کو انہوں نے پُرسہ دیااور کہا کہ لاش کو آبائی مقام لانے کے لئے دبئی میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ اور گلف ویلفیئر تنظیم کے نمائندے سرگرم ہیں اور جلد ہی لاش واپس لائی جائے گی۔
حکومت تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔
