
تلنگانہ حکومت نے راجیو یووا وکاسم اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ پیر کے دن اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کئے گئے، جس کے مطابق اب درخواستیں 24 اپریل تک قبول کی جائیں گی۔
کانگریس حکومت نے ریاست میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقات کے معاشی طور پر پسماندہ نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے “راجیو یووا وکاسم” اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق بے روزگار نوجوانوں کو قرض فراہم کیا جائے گا۔
حکومت نے اب تک 4,42,438 درخواستیں موصول کی ہیں اور اس اسکیم کے لئے 8,083.23 کروڑ روپے جاری کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ تاہم تکنیکی مسائل کی وجہ سے کئی لوگ درخواستیں جمع نہیں کر سکے،
اور اس کی آخری تاریخ بڑھانے کا زور دیا جا رہا تھا جس پر حکومت نے اس کی تاریخ میں پھر ایک مرتبہ توسیع کی ہے

