رشی سونک اور اکشتا نے ”پیار ہوا، اقرار ہوا“کی یاد تازہ کردی

[]

نئی دہلی: وزیراعظم برطانیہ رشی سونک اور ان کی بیگم اکشتا مورتی اتوار کے دن نئی دہلی میں اکشردھام مندر جانے کے دوران ایک چھتری تھامے دکھائی دئیے۔

وائرل تصویر میں جوڑے کو بارش سے بچنے چھتری تھامے دیکھاگیا۔ رشی سونک سفید رنگ کے فارمل شرٹ اور رائل بلوکلر کے پینٹ میں ملبوس تھے جبکہ اکشتا نے آلیوگرین فلورل پرنٹیڈکرتہ اور گلابی مائل سرخ پلازو پہن رکھاتھا۔

ان کا دوپٹہ بھی اس سے میچ کررہاتھا۔ دونوں چھتری تھامے ننگے پیر چل رہے تھے۔ تصویر میں رشی سونک کوچھتری تھامے اپنی نصف بہتر سے بات چیت کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ تصویر 1955 ء کی فلم شری 420 کے مشہورگیت ”پیارہوا‘اقرارہوا“ کی یاد دلاتی ہے۔ اس فلم میں نرگس اور راجکپور لیڈ رول میں تھے اور گیت لتامنگیشراور مناڈے نے گایاتھا۔

رشی سونک نے انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی اورسدھامورتی کی لڑکی اکشتا سے 2009ء میں شادی کی تھی۔ جوڑے نے آج صبح مندر میں ابھیشک کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ میری بیوی اور مجھے سوامی نارائن اکشردھام مندر کے درشن اور پوجا پر مسرت ہوئی۔

رشی سونک نے بعدازاں دیگر ممتازشخصیتوں کے ساتھ راج گھاٹ جاکر مہاتماگاندھی کوخراج عقیدت ادا کیا۔ برطانوی وزیراعظم جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی آئے ہوئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *