پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے نئی ویزا پالیسی

[]

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی علیل معیشت کے احیاء کی کوشش میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے تاکہ دنیا بھر کے کاروباریوں کو پیسہ کی قلت سے دوچار ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیاجائے۔

پچھلی شہبازشریف حکومت کے قائم کردہ سیول ملٹری ہائبرڈ ادارہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت منعقدہ دو روزہ مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی کہا کہ بیرونی تاجروں کو جو پاکستان آناچاہتے ہیں ان کے ملک یا بین الاقوامی تاجرتنظیموں کی واحد دستاویز کی بنیاد پر ویزا جاری کردیاجائے گا۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ نئے ویزاسسٹم سے پاکستان‘ تجارت ومعیشت کے نئے مرحلہ میں داخل ہوجائے گا۔

بعدازاں دیگروزراء کے ساتھ پریس کانفرنس میں خطاب میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ گلف کوآٖریشن کونسل(جی سی سی) نے کونسل میں سرمایہ کاری دلچسپی دکھائی ہے۔

خلیج تعاون کونسل 6 ممالک بحرین‘ کویت‘عمان‘قطر‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پرمشتمل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *