ہماچل: سیمنٹ سے لدا ٹرک پل سمیت دریا میں جا گرا، سیاحوں کی آمد کے بیچ کلو میں قومی شاہراہ بند

یہ واقعہ ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب پل پر ٹرک گزر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق منگلور پل کی حالت پہلے سے ہی خراب تھی اور بھاری گاڑیوں کی لگاتار آمد و رفت نے اس کی ساخت کو مزید کمزور کر دیا تھا۔ جیسے ہی سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل پر پہنچا، پل کا ایک حصہ دھنس گیا اور پورا ٹرک دریا میں جا گرا۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو کا کام شروع کیا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکالا گیا اور قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *