تلنگانہ: پدم شری ایوارڈ یافتہ ”ون جیوی“ رامیا چل بسے

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے پدم شری ایوارڈ یافتہ ”ون جیوی“ رامیا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

رامیا، جو پودوں سے بے حد محبت رکھتے تھے، نے اپنا لقب ہی”ونجیوی“(درختوں کا دوست) رکھ لیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی درخت لگانے اور اُن کی دیکھ بھال میں گزار دی۔

ونجیوی رامیا کا تعلق ضلع کھمم کے ریڈی پلی گاؤں سے تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک کروڑ سے زیادہ پودے لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

ان کی اس بے مثال خدمت کے اعتراف میں انہیں 2017 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *