’عوام کو ڈرایا جا رہا، تحریکوں کو دبایا جا رہا‘، کانگریس کے قومی کنونشن میں کچھ اہم ایشوز رکھے گئے سامنے

4. اجے رائے:

میں کاشی کی سرزمین سے آتا ہوں، جو گنگا-جمنی تہذیب کی مثال ہے، جو پوری دنیا کو آپسی بھائی چارے اور پیار کا پیغام دیتی ہے۔ لیکن آج ملک میں جس طرح تفریق کی سیاست چل رہی ہے، اس کے خلاف میرے جیسے کانگریسی کارکن پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور لوگوں کے درمیان تفریق نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ اترپردیش میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ یوپی میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں ظلم اور نااںصافی ہو رہی ہے، لیکن ہم تمام لوگ اس ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ہم کسی کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے۔ اخیر میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ:

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *