بمسٹیک سربراہی اجلاس: وزیر اعظم مودی اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات

ملاقات کے بعد محمد یونس کے دفتر کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا، ’’چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو بینکاک، تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دو طرفہ ملاقات میں شامل ہوئے۔‘‘

واضح رہے کہ شیخ حسینہ کی قیادت میں چلنے والی عوامی لیگ حکومت کے زوال اور ان کے ہندوستان منتقل ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت کو بنگلہ دیش میں اقلیتی برادریوں پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے، اور ہندوستان نے اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *