[]
سرسلہ _ 9 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں بارش کی وجہ سے 5 دنوں تک کھیت میں پھنس جانے والے دو کسانوں کو مقامی پولیس نے ڈی آر ایف کی ٹیم کی مدد سے بچا لیا۔ جمعہ کی شام دو کسانوں کو اس وقت بچالیا جو گزشتہ 4دنوں سے مانیر ندی کے دوسرے کنارے میں واقع کھیت میں یہ دونوں پھنس گئے تھے
ایس آئی گمبھی راو پیٹ بی مہیش کی اطلاع کے مطابق دو کسان راجم اور اے یللیا زرعی سرگرمیوں کی غرض سے منڈل کے بھمن ملاریڈی پیٹ کے رامنجاپور مضافاتی علاقے میں مانیر ندی پار کرتے ہوئے اپنے کھیت گئے ہوے تھے، مسلسل بارش کی وجہ آپرمانیر پراجکٹ کے پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ اس سے متصل ندی میں پانی کی سطح میں شدید اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے کسانوں کو واپس ہونے کا راستہ بند ہو گیا۔
اور وہ ندی کے دوسرے کنارے پنھس گئے تھے پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایف آر ٹیم طلب کر کے دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسانوں بہ حفاظت بچالیا گیا
Two farmers were rescued four days later in Telangana’s Sircilla district pic.twitter.com/rkKmmq1D2r
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) September 9, 2023