جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس ریالی کا حیدرآباد میں انعقاد،مظلوم فلسطینوں سے حمایت کا اظہار اور ظالم امریکہ و اسرائیل کی سخت الفاظ میں مزمت۔
حیدرآباد۔28/مارچ(سفیرنیوز صدائے حسینی)جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی آج تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری کی نگرانی میں ابن خاتون مزار پرانی حویلی حیدرآباد میں قدس ریالی نکالی گئی ریالی میں شہر کے مختلف علماء اکرام بشمول مولانا محمد ابراہیمی،مولانا مرزا علمدار علی،مولانا سید ضیاء حسین جعفری،مولانا مرتضی نقوی،دانشوران قوم جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی،جناب شجیع اللہ فراست،جناب شہباز علی خاں امجد مہدویہ،معزز حضرات کے علاوہ شیعہ و سنی حضرات بشمول مرد و خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کی یہ جلوس برائے ہرانی حویلی چو راستہ سے ہوتا ہوا میدان غدیر دارالشفاء پہونچ کر اختتاپ پزیر ہوا۔مولانا سید تقی رضا عابدی و دیگر علما نے عالمی یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم القدس گزشتہ 46 سال سے منایا جارہا ہے جس کے بانی امام خمینیؒ ہے یوم القدس و ریالی کا مقصد مسجد القصی کی آزادی،مظلوم غزہ و فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار اور ظالم امریکہ و اسرائیل صہیونی جو مظلوم فلسطینیوں معصوم بچوں،خواتین اور ساری انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں جو آج فلسطین میں معصوم عوام کا خون بہا رہے ہیں ان کے خلاف احتجاج درج کرنا ہے علما اکرام و دانشوران نے خطاب میں فلسطین پر ہورہے ظلم پر عرب ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اسے منافقانہ رویہ قرار دیا اور کہا آج اسرائیل جہازوں کے زریعہ فلسطین پر جو راکٹ اور بم برسا رہا ہے اس جہازوں میں عرب ممالک کا تیل ہیں علماء نے تمام عالم اسلام اور جو انسانیت رکھتے ہیں ان سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور ظالم امریکہ و اسرائیل اور ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف عزم کرنے کی اپیل کی اور رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنی ائی کے پیغامات پر عمل کرتے ہوئے ایران کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں اور فلسطینیوں، مسجد اقصی کی حفاظت کیلئے شہید ہونے والے حزب اللہ چیف سید حسن نصراللہ،حماس سربراہ اسمائیل ہانیہ،یہیی سنوار کی شہادت اور یمنی تنظیم الحوثی کی جانب سے ادا کئے جانے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔دوران جلوس مظاہرین اپنے ہاتھوں میں امریکہ، اسرائیل مردہ باد اور فری فلسطین کے تحریر کردہ پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے اس کے علاوہ دوران جلوس امریکہ اسرائیل،آل سعود مردہ آل یہود مردہ باد اور فلسطین زندہ حماس زندہ باد کے فلک شگافتہ نعرے لگائے گئے کثیر تعداد میں مومنین جلوس میں شریک رہے۔
