[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1776۔ امریکی کانگریس نے امریکہ کا نیا نام ریاست ہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) رکھنے کی تجویز منظورکی۔
1828۔ معروف روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائے کی پیدائش ہوئی۔
1850۔ ہندی کے مشہور ادیب بھارتیندو ہریش چندر کا جنم ہوا۔
1850۔ کیلی فورنیا امریکہ کی 31 ویں ریاست بنا۔
1867۔ یوروپی ملک لکزمبرگ نے آزادی حاصل کی۔
1881۔ مصر میں کرنل عرب الواحد کی قیادت میں تختہ پلٹ۔
1904۔ نیویارک پولیس نے پہلی بار گھڑسوار پولیس دستے کا استعمال کیا۔
1908۔ روس نے پولینڈ پر اپناتسلط قائم کیا۔
1920۔ اینگلو اورینٹل کالج آف علی گڑھ کا نام بدل کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیا گیا۔
1939۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی فوج وارسا پہنچی۔
1943۔ ہندوستانی فوج میں بغاوٹ کرنے پر انگریز سرکار نے چار نوجوانوں کو مدراس میں پھانسی کی سزا دی۔
1948۔ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلکن آف کوریا کا قیام عمل میں آیا۔
1949۔ ہندی کو قومی زبان کے طور پر منظوری ملی۔
1954۔ الجیریا کے ایوانس ویلے میں آئے زبردست زلزلے میں 1400 لوگ مارے گئے۔
1965۔ تبت چین کا خودمختار علاقہ بنا۔
1967۔ یوگانڈا برطانیہ سے آزاد ہوا۔
1982۔ کشمیر کے لیڈر شیخ عبداللہ کا انتقال ہوا۔
1984۔ افریقی ملک الجیریا میں زلزلہ سے 1400 افراد مارے گئے۔
1991۔ تاجکستان نے سوویت یونین سے آزادی حاصل کی۔
2012۔ عراق میں بم حملے میں سو سے زیادہ لوگوں کی موت، 35 دیگر زخمی۔
2015۔ الزبتھ دوئم کو برطانیہ کی سب سے طویل وقفے تک مہارانی بنے رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔