لالو یادو کی افطار پارٹی میں پشوپتی پارس ان کے ساتھ نظر آئے

 بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر افطار پارٹیوں کا اہتمام کرکے سیاسی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب

user

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ افطار پارٹی میں سابق نائب وزیر اعلیٰ  تیجسوی یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو دیکھا گیا۔ گرینڈ الائنس یعنی عظیم اتحاد  کے تمام بڑے رہنماؤں  اور مسلم مذہبی تنظیموں کو پارٹی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ دوسری جانب مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے بھی پٹنہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی کی سرکاری رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ لالو یادو، تیجسوی یادو اور رابڑی دیوی نے پارٹی میں شرکت کی ۔ افطار پارٹی میں سابق مرکزی وزیر پشوپتی پارس نے بھی شرکت کی ہے۔ افطار پارٹی میں کانگریس کا کوئی لیڈر نظر نہیں آیا، تمام کانگریسی رہنما یاترا میں مصروف ہیں۔ اس افطار پارٹی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی تھی اور صدیقی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کو روک دیا گیا ہے۔

لالو یادو کی افطار پارٹی سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ لالو کی افطار پارٹی میں مسلم مذہبی تنظیموں کے کئی بڑے لیڈر پہنچ چکے ہیں۔ ان مسلم مذہبی تنظیموں نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ تقریباً سات مسلم مذہبی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ لالو یادو کی افطار پارٹی میں مسلم مذہبی تنظیموں کے شریک ہونے سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ بہار کی سیاست میں مسلم ووٹ بینک کے حوالے سے نئے مساوات قائم ہو سکتے ہیں۔

لالو یادو کی افطار پارٹی میں پشوپتی پارس ان کے ساتھ نظر آئےلالو یادو کی افطار پارٹی میں پشوپتی پارس ان کے ساتھ نظر آئے

مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے بھی پٹنہ میں ایل جے پی آر کے دفتر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور این ڈی اے کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے  روزہ داروں اور این ڈی اے لیڈروں کو مدعو کیا ہے۔ مسلم مذہبی تنظیموں نے بھی چراغ کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *