گزشتہ 50 سالوں سے مسلمانوں کو سحری کے لیے بیدار کر رہا یوپی کا ایک ہندو خاندان، ہندو-مسلم بھائی چارہ کی بہترین مثال

گلاب یادو کے پڑوسی شفیق نے بتایا کہ ’’گلاب بھائی لوگوں کو جگانے کے لیے پورے گاؤں کا چکر لگاتے ہیں۔ اس میں 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک بار پھر پورے گاؤں کا چکر لگاتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی روزہ دار سحری کھانے سے محروم نہ رہے۔ اس سے زیادہ مقدس جذبہ اور کیا ہو سکتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی شفیق نے کہا کہ ’’روزہ اسلام کے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ اس فرض کو نبھانے میں اتنی شدت سے مدد کر کے گلاب یادو ہندو-مسلم بھائی چارہ کی انوکھی مثال پیش کر رہے ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *