انڈیا میں ٹرمپ کمپنی: پہلا دفتر کہاں قائم ہوگا؟

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کمپنی “ٹرمپ آرگنائزیشن” نے انڈیا کے تجارتی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے تحت، ٹرمپ آرگنائزیشن کے انڈین شراکت دار “ٹریبیکا ڈیولپرز” نے آج کہا کہ ملک میں پہلا ٹرمپ-برانڈڈ کمرشل ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا ہدف 289 ملین ڈالرز (تقریباً 24 ارب انڈین روپے) کی فروخت ہے۔

گزشتہ دس سالوں میں انڈیا، امریکہ کے باہر ٹرمپ برانڈ کی سب سے بڑی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ بن چکا ہے۔ ٹریبیکا نے بھارت کے مختلف شہروں میں مقامی رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے ساتھ لائسنسنگ معاہدوں کے ذریعے چار رہائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پہلا ٹرمپ برانڈڈ کمرشل پروجیکٹ ممبئی، دہلی-این سی آر، یا بنگلورو میں قائم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ٹرمپ آرگنائزیشن انڈین ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں “لائسنسنگ ماڈل” کے تحت کام کر رہی ہے، جہاں وہ مقامی ڈیولپرز کے ساتھ مل کر اپنے برانڈ کو فروغ دے گی۔ ٹرمپ ٹاورز پہلے ہی ممبئی، پونے، دہلی-گروگرام، اور کولکتہ میں قائم کیے جا چکے ہیں، اور اب کمرشل سیکٹر میں قدم رکھا جا رہا ہے۔

انڈیا میں بڑھتی ہوئی معاشی ترقی اور لگژری ریئل اسٹیٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے، کمپنی کا ماننا ہے کہ یہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *