مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے + ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں صہیونی آباد کاروں نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

 صہیونی ویب سائیٹ واللا نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے خفیہ ایجنسی شباک کے سربراہ کی برطرفی اور غزہ کے خلاف جنگی کاروائیوں کے دوبارہ آغاز کے ردعمل میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

صیہونی آبادکاروں نے اعلان کیا کہ وہ آج یروشلم میں حکومتی کابینہ کی عمارت کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کریں گے جس میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی پر نیتن یاہو انتظامیہ کی مخالفت کا اظہار کیا جائے گا۔

دوسری جانب صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا: یہ اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں خلل ڈالا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *