ناگپور تشدد: کسی کی بھی قبر توڑنا ٹھیک نہیں، حالات بگڑ سکتے ہیں، مایاوتی نے خاطیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

اورنگ زیب کی قبر کو لے کر ہو رہا ہنگامہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ناگپور میں اس معاملے کو لے کر ہوئی تشدد کی مختلف واردات نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ منگل کو ناگپور میں ہوئے ہنگامہ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر کہا ہے کہ مہاراشٹر میں کسی کی بھی قبر یا مزار وغیرہ کو نقصان پہنچانا و توڑنا ٹھیک نہیں، کیونکہ اس سے وہاں آپسی بھائی چارہ، امن اور خیرسگالی کا ماحول بگڑ رہا ہے۔

مایاوتی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے معاملوں میں بالخصوص ناگپور کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جو ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *