بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کا کام فساد پیدا کرنا اور مساجد پر حملہ کرنا ہے: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا کہ ’’ملک مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے، خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان، لیکن آج بدقسمتی سے یہ ملک انہیں طاقتوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔‘‘

سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایسسنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
user

شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے ونود بنسل کے متنازعہ بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک تقسیم کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مجھے آج کی صورتحال 1947 کے پہلے کے حالات جیسی لگ رہی ہے۔ جب پاکستان بنایا جا رہا تھا، تب بھی کچھ لوگوں نے ایسے ہی حالات پیدا کر دیے تھے۔ پنڈت نہرو نے اس وقت کہا تھا کہ ہندوستان کو ’ہندو پاکستان‘ نہیں بننے دیں گے۔

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ ’’ملک مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے، خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان، لیکن آج بدقسمتی سے یہ ملک انہیں طاقتوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا اپنے کارکنان پر کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔ ان تنظیموں کا ایک ہی کام رہ گیا ہے، اور وہ ہے فسادات کرانا، مساجد پر حملے کرنا، ہندو نوجوانوں کو مشتعل کرنا۔‘‘

واضح ہو کہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے قومی ترجمان ونود بنسل نے اعلان کر رکھا ہے کہ آنے والے پیر (17 مارچ) کو شیواجی جینتی پر اورنگ زیب کی قبر کا خاتمہ ہوگا۔ ونود بنسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’17 مارچ کو چھترپتی شیواجی مہاراج کا یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے ہندوی سوراجیہ (ہندو راشٹر) اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی 3 نسلیں وقف کر دیں اور دہشت گرد مغلوں کو ناکوں چنے چبوا دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے وقار کو بحال کیا جائے اور محکومیت کی علامتوں کے ساتھ ساتھ محکوم ذہنیت کو بھی شکست دی جائے۔‘‘

اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرنے کے حوالے سے بنسل نے کہا کہ ’’اورنگزیب کے بعد اب اس کی قبر کے خاتمے کا وقت بھی آ رہا ہے۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنان اس روز (17 مارچ کو) پورے مہاراشٹر میں اورن گزیب کی قبر کو ہٹانے کے لیے احتجاج کریں گے۔ ساتھ ہی مقامی ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ حکومت کو ایک میمورنڈم پیش کر کے شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کی قبر اور اورنگ زیبی ذہنیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔‘‘ بنسل اورنگ زیب کے خلاف اپنی نفرت ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ مہاراشٹر کے سنبھاجی نگر میں اورنگ زیب کی قبر ہے اور اس نے مہاراج سنبھاجی کو بہت اذیت دینے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ اس لیے ایسے شخص کی قبر نہیں ہونی چاہیے۔ بنسل کے مذکورہ بیان کو لے کر سیاسی گلیاروں میں کافی شور مچا ہوا ہے۔ اورنگ زیب کی قبر پر ریاستی حکومت نے سیکورٹی بھی سخت کر دی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ اورنگ زیب کی قبر اے ایس آئی کے ماتحت تحفظ والی یادگاروں میں شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *