تلنگانہ:ایک شخص کو پٹرول ڈال کرزندہ جلادیاگیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک افسوناک واقعہ میں ایک شخص پر اس کی بیوی اور خاندان کے افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجہ میں شدید طورپر جھلس جانے سے اس کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ جگتیال رورل منڈل کے پولاس گاؤں میں کملاکر نامی شخص پر اس کی بیوی اور دیگر خاندان کے افراد نے پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق، کملاکر کی پہلے سے ہی دو بیویاں تھیں جو آپس میں حقیقی بہنیں بھی تھیں۔ حال ہی میں اس نے ایک اور خاتون سے شادی کی تھی۔

آج صبح، اس کی پہلی بیوی جمنا اس کے دو بیٹے چرنجیوی اور رنجیت، بیٹی سریشا اور داماد شوبھن بابو نے کملاکر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔

جھگڑے کے دوران ان افرادنے کملاکر پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

شدید جھلسی ہوئی حالت میں کملاکر کو فوری طور پر جگتیال سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *