
کاکیناڈا(اے پی)(پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا میں ایک37 سالہ شخص جو او این جی سی کا ملازم بتایا جاتا ہے، اپنے دو کمسن بچوں کو اس لئے ہلاک کیا کہ ان دونوں کا تعلیمی مظاہرہ کمزور تھا۔
بعدازاں باپ نے خودکشی کرلی۔ پولیس عہدیدارنے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ اپنے دوبچوں کے کمزور تعلیمی مظاہرہ پر دلبرداشتہ باپ وی چندرا کشور نے دو کمسنوں کو جمعہ کے رؤز 10بجے دن کے قریب پانی سے بھری بالٹی میں سر کو ڈبو کر ہلاک کردیا۔ کشور نے اپنے بچوں کو اس لئے ہلاک کیا کیونکہ یہ دونوں تعلیم میں کمزور پائے گئے۔
باپ کو اس بات کا خدشہ تھا کہ تعلیم میں کمزور رہنے پر مستقبل میں مسابقتی دنیا کا مقابلہ کرنے کے وہ اہل نہیں رہو گے جس کے نتیجہ میں وہ ترقی سے پیچھے رہ جائیں گے اپنے ان خیالات سے باہر نہ نکلنے اور مایوسی کے عالم میں انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔
خودکشی نوٹ برآمد ہوا جس کے متن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تحقیقات کے دوران فارنسک ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ اس بات کا حقیقی طور پر پتا لگایا جائے کہ ایسے کونسے حالات پیدا ہوگئے، یہ سانحہ پیش آیا۔ کشور کی اہلیہ رانی کی شکایت میں بتایا کہ شوہر بیڈروم میں پھانسی لے کر لٹکتے ہوئے پائے گئے جبکہ ان کے دو بچے، بالٹی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔یواین آئی کے مطابق آندھراپردیش کے کاکناڈا میں ایک باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کر دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ پولیس کو ایک خودکشی نوٹ ملا، جس میں اس نے لکھا کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ اس کے بچے جدید دنیا کے چیلنجس کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ بچوں کی شناخت 7سالہ جوشیل اور7سالہ نیکھل کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، ہولی کے موقع پر چندر شیکھر، جو ایک اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ تھا، اپنی بیوی تنوجا اور دونوں بچوں کو اپنے دفتر لے گیا تاکہ وہاں تہوار منایا جا سکے۔ بعد میں، وہ بچوں کو دفتر سے لے کر چلاگیا، اس نے بیوی کو بتایا کہ وہ ان کے اسکول یونیفارم کے ناپ لینے کے لیے درزی کی دکان جا رہا ہے۔
اس نے اپنی بیوی کو دفتر میں چھوڑ دیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد واپس آ ئے گا۔ جب وہ طے شدہ وقت پر واپس نہیں آیا تو تنوجا اپنے شوہر کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر گئی۔ وہاں جا کر اس نے دیکھا کہ چندر شیکھر نے خودکشی کر لی ہے، اور دونوں بچوں کی بھی موت ہوگئی ہے۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کردی۔