آدھار۔ ووٹر آئی ڈی لنک الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ

نئی دہلی (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے مرکزی معتمد داخلہ اور لیجسلیٹیو سکریٹری کی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

فہرست رائے دہندگان میں دھاندلیوں اور ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈی کارڈ کے الزامات کے بیچ یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیانیش کمار منگل کے دن معتمد داخلہ‘ لیجسلیٹیو سکریٹری اور یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او سے ملاقات کریں گے۔

حکومت نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی کارڈ سے مربوط کرنے کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ جو لوگ اپنے آدھار کی تفصیلات لنک کرانا نہ چاہیں ان کے نام فہرست ِ رائے دہندگان سے نہیں کاٹے جائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *