مصروف سڑک پر اسکول کا کم عمر طالب علم مہندرا ایس یو وی کار چلارہا ہے(ویڈیو وائرل)

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں 12ویں جماعت کے طلبہ کی لگژری کاروں کے ساتھ پریڈ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، اور اب ایک اور ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ اسکول کے یونیفارم میں ملبوس طلبہ کو مہندرا XUV700 کار میں ٹریفک میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں تقریباً پانچ بچے کار میں سوار نظر آ رہے ہیں، جن میں سے ایک کم عمر لڑکا خود گاڑی چلاتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ سب بچے 13 سے 14 سال کی عمر کے ہیں۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے تھانے علاقے میں پیش آیا۔ راستے سے گزرنے والے لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور طلبہ کے والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ کئی لوگوں نے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *