مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں کو زخمی کرنے کے بعد ابھیشیک پستول لہراتے ہوئے بھاگ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کٹگھر تھانے کے افسر انچارج موقع پر پہنچے اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔
تصویر ویڈیو گریب
پیار و محبت کے تہوار ہولی پر ایک نوجوان کے پستول سے گولی چلائے جانے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گلے ملنے سے انکار پر مشتعل نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سنسنی پیدا کر دی۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر خبر سے پتہ چلا ہےکہ فائرنگ میں ایک بجلی کارکن اور بی جے پی بوتھ صدر زخمی ہو گئے۔ بجلی کارکن کو ران میں چوٹ آئی اور بی جے پی لیڈر کے سر میں چوٹ آئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی چھان بین کے بعد حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اکشے گپتا ولد پنکج گپتا جو کٹگھر تھانہ علاقے کے ویر شاہ ہزاری میں ہولی کھیلنے کے بعد گھر آیا تھا، اسے محلے کے چار نوجوانوں نے گھر سے باہر بلایا۔ اسی دوران محلے کا ابھیشیک اپنی پستول سے لگاتار فائرنگ کرتا آیا۔ گولی گھر کے باہر کھڑے اکشے کی ران میں لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھیشیک عرف چھوٹو ہولی پر رام گوپال آریہ کے بیٹے بی جے پی بوتھ صدر سنجے کمار آریہ سے ملنے آیا تھا۔ سنجے نے گلے ملنے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر ابھیشیک گھر گیا اور پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے واپس آیا۔
اکشے کو گولی مارنے کے بعد سنجے نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ابھیشیک نے پستول کے بٹ سے اس کے سر پر مارا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں کو زخمی کرنے کے بعد ابھیشیک پستول لہراتے ہوئے بھاگ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کٹگھر تھانے کے افسر انچارج موقع پر پہنچے اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ زخمی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اکشے کو گھر سے بلایا گیا تھا اور وہ آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ اسی دوران کچھ ہوا اور اکشے پر گولی چلا دی گئی۔
اکشے کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں گولی کیوں ماری گئی۔ اس کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ کوئی پرانی دشمنی ہے۔ اس نے بتایا کہ محلے کے چار نوجوانوں نے اسے فون کیا تھا اور بات کر رہے تھے۔ دوسری جانب ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سنجے نے بتایا کہ ابھیشیک نشے میں تھا اور لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا۔ اس لیے اس نے اسے گلے سے نہیں لگایا اور اسے کہا کہ اب گھر چلو۔
اس نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ گھر سے پستول لایا اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس نے احتجاج کیا تو اس کے سر پر پستول کے بٹ سے حملہ کیا گیا۔ دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ شوٹنگ کی وجہ سے اکشے کے خاندان میں افراتفری مچ گئی۔ رونے سے ماں بہنوں کا برا حال تھا۔ تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔