کویت میں حیدرآباد مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کی دعوت افطار

ابراہیم عمران کی رپورٹ

کویت میں مقیم تارکین وطن کے لیے حیدرآباد مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن  کی جانب سے سلمیا، بلاک 10 میں واقع مسجد موزینی میں ایک پرتکلف دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

اس تقریب میں  اسلامک پیس کمیٹی کویت  کے وائس پریسیڈنٹ اور کویت ریڈیو کے مشہور اینکر جناب  صفت عالم  بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہوں نے خصوصی خطاب بھی کیا۔

 

دعوتِ افطار میں حیدرآباد مسلم ایسوسی ایشن کے صدر  ڈاکٹر محمد نعیم الدین اور سابق صدر محمد عبدالعظیم  نے شرکاء کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں ابراہیم عمران جگتیال، محمد خلیل الدین قلعہ، سید افتخار، مشتاق، مبین، کریم اور عرفان بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر مقررین نے رمضان المبارک کی برکتوں اور روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بابرکت محفل میں شریک افراد نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا اور ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *