پاکستان، مسجد دھماکے میں سیاسی جماعت کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ مسجد میں ہوا، جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور دو بچے زخمی ہوئے۔ 

جنوبی وزیرستان کے ضلعی پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ دھماکے کا ہدف جمعیت علمائے اسلام-فضل (JUI-F) کے مقامی رہنما عبداللہ ندیم تھے جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *