رئیل اسٹیٹ مارکٹ کا انوکھا ریکارڈ، اے آئی ایجنٹ نے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کرکے سب کو حیران کردیا؟

لسبن: پرتگال کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی “Porta da Frente  Christie’s” نے مصنوعی ذہانت کے ذریعہ ایک حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی نے جدید AI ایجنٹ کی مدد سے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کرکے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

کمپنی کے سی ای او جواؤ سیلیا کا کہنا ہے کہ یہ AI ایجنٹ تیز رفتاری اور درستگی میں انسانی مشیروں سے بہت آگے ہے۔ ان کے مطابق، کسی انسان کے لیے 5000 سے زائد پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات یاد رکھنا ممکن نہیں، لیکن AI ایجنٹ ہر چیز جانتا ہے اور فوری جواب فراہم کرتا ہے۔

یہ AI ایجنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، جس سے مختلف ٹائم زونز میں موجود گاہک، خصوصاً امریکہ اور برازیل کے خریدار، فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صارفین کو صرف اپنی بنیادی تفصیلات جیسے شہر، بجٹ اور بیڈ رومز کی تعداد درج کرنی ہوتی ہے، اور AI فوری طور پر بہترین پراپرٹیز کی فہرست فراہم کر دیتا ہے۔

 اس کے علاوہ، یہ ورچوئل ٹورز کا انتظام کرتا ہے، پراپرٹی کی تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے اور ویڈیوز و تصاویر بھی شیئر کر سکتا ہے، جس سے خریداروں کو ایک مکمل انٹرایکٹو تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ AI کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مستقبل میں روایتی پراپرٹی ایجنٹس پر انحصار کم ہو جائے گا، جس سے پراپرٹی کی خرید و فروخت زیادہ تیز، مؤثر اور کم لاگت میں مکمل ہو سکے گی۔ تاہم، یہ سوال برقرار ہے کہ آیا AI ایجنٹس مکمل طور پر انسانی مشیروں کی جگہ لے لیں گے یا نہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *