ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران  کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آذربائیجان کے  اپنے ہم منصب جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

  فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی، ٹرانزٹ، سرحدی مسائل اور اقتصادی منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے دوروں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کے تحت آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *