اگر ہم جوہری ہتھیار بناتے تو امریکہ میں روکنے کی جرائت نہیں تھی، رہبر معظم انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت‌الله خامنه‌ای سے ملک بھر کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔ اگر جوہری ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکہ نہیں روک سکتا تھا۔

رہبر معظم نے یونیورسٹیوں کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی باتیں کرتے ہیں۔ اگر ہم جوہری ہتھیار بناتے تو امریکہ میں روکنے کی جرائت نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہے اور ہم کچھ وجوہات کی بناپر اس کی خواہش بھی نہیں رکھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایران جنگ کی خواہش نہیں رکھتا تاہم امریکہ اور اس کے گماشتے کسی قسم کی غلطی کریں تو ایران کا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہے اور امریکہ ہی زیادہ نقصان اٹھائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ فوجی کاروائی کی دھمکی دیتا ہے۔ میرے خیال میں یہ دھمکی نامعقول ہے۔ جنگ سے صرف ایک فریق کا نقصان نہیں ہوتا۔ ایران جوابی وار کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور ہر حال میں وار کرے گا۔

میں تو کہتا ہوں کہ امریکہ اور اس کے گماشتے کسی قسم کی غلطی کریں تو اپنا ہی زیادہ نقصان کریں گے۔ اگرچہ جنگ کوئی اچھی چیز نہیں ہے اور ہم اس کی خواہش بھی نہیں رکھتے تاہم اگر کوئی فریق ایسا اقدام کرے تو ہمارا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *