مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے صیہونی حکام سے فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی کے خاتمے اور انسانی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی طرف سے غزہ کی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے اس علاقے کے باشندوں کو ضروری خدمات اور انسانی امداد سے محروم کر دیا ہے۔
مذکورہ تنظیم نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرے اور فلسطینی عوام سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا کرے۔
تنظیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: اسرائیل کی طرف سے غزہ کے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے انسانی ضروریات کو دباؤ کے طور پر استعمال کرنا اجتماعی جبر کی بدترین شکل ہے۔