
حیدرآباد ۔بی آر ایس کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔
انھوں نے دونوں ایوانوں سے گورنر کے خطاب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بی آر ایس ایم ایل ارکان اسمبلی اور ایم ایل سی نے کے سی آر کا خیرمقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔ پارٹی کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کے سی آر اسمبلی پہنچے۔
بی آر ایس سربراہ نے ارکان مقننہ کو ایوان میں اختیار کی جانے حکمت عملی پر خصوصی ہدایت دی ۔