
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی اورکونسل کے بجٹ اجلا س کا چہارشنبہ سے آغازہوگا۔سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اس اجلاس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
گورنر جشنودَیو ورما پہلے دن دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کریں گے۔کل اجلاس کے قواعد و ضوابط کی کمیٹی کا اجلاس ہونے کے بعد بجٹ اجلاس کتنے دن جاری رہے گا، اس پر وضاحت آئے گی۔