ریاسی میں سڑک حادثہ، 4 افراد کی موت، 8 زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹمپوگاڑی گہری کھائی میں جا گرنے سے کم سے کم چار افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں سے باغن کوٹ جارہی ایک ٹمپو گاڑی بظاہر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر مہور علاقے میں ایک گہری کھائی میں جا گرا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کم سے کم چار افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *