کار الٹنے سے چار نوجوان جاں بحق، دو زخمی

جے پور: راجستھان میں ناگور کے صدر تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر بارانی گاؤں کے قریب ایک کار الٹنے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رام پرتاپ بشنوئی نے بتایا کہ بارانی گاؤں کے رہنے والے نوجوان جودھ پور سے اپنے گاؤں واپس آرہے تھے کہ پیر کی رات دیر گئے ان کی کار سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

اس حادثے میں سوشیلا جاٹ (30) ، مہرام (25) ، مہیندر جاٹ (32) اور ایک دیگرنوجوان کی موت ہوگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو ناگور کے جے ایل این اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد جودھ پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *