مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے قرآنی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال خطے میں مزاحمت کے عروج کو دیکھتے ہوئے قرآنی محفل کی میزبانی کا اعزاز قدس فورس کو بخشا گیا ہے۔
مقاومت ہر مسلمان پر حاکم ایک روح کا نام ہے اور یہ خداوند متعال کے نبی اکرم ص کو دئے گئے بنیادی دستورات اور واضح احکام میں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خداوند تعالی نے واضح انداز اپنے نبی ص کو مزاحمت کا حکم دیا ہے۔
جنرل قاآنی نے قرآنی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ان تقریبات کے ساتھ مزاحمت کا امتزاج قائم ہو جائے تو پھر یہ ایک نئی تحریک بن جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کا مرکزی ہدف “اھدنا الصراط المستقیم” ہے۔ لیکن یہ کہنا ضروری ہے کہ ہمیشہ صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا نتیجہ مقاومت کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ امید ہے کہ ہم سب، قرآن کے سائے میں مکتبِ تشیع کی آخری حجت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور تک اہلِ مزاحمت رہیں گے۔