اس سے قبل صبح میں ڈی ایم کے اراکین کے ذریعہ دھرمیندر پردھان کے ایک تبصرہ پر اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی تقریباً 30 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ پردھان نے تمل ناڈو حکومت پر ’پی ایم شری‘ منصوبہ کے نفاذ معاملہ میں ’بے ایمان‘ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس درمیان ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موژی نے وزیر تعلیم اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر پردھان کے خلاف پارلیمنٹ میں سہ لسانی پالیسی معاملے پر کیے گئے تبصرہ کو لے کر پارلیمانی خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کر دیا ہے۔
’وزیر تعلیم خود کو شہنشاہ سمجھ کر تکبر بھری بات کرتے ہیں‘، سہ لسانی پالیسی سے ناراض وزیر اعلیٰ اسٹالن کا سنگین الزام
