
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرکے حالات رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں روزانہ اعظم ترین درجہ حرارت میں بتدریج 2-3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
تلنگانہ میں آئندہ سات دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم خشک رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو تلنگانہ کے عادل آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت، 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔