
تلنگانہ ریاست میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے مسلم اقلیتی قائدین کو نمائندگی نہ دینے پر کانگریس کے مسلم قایدین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف آدھی رات کو بڑی تعداد میں اقلیتی قائدین گاندھی بھون پہنچ کر احتجاج میں شامل ہوگئے۔
حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے صدر سمیر ولی اللہ تلنگانہ پی سی سی کے ترجمان سید نظام الدین ؛ عثمان الہاجری کی قیادت میں کانگریس قایدین نے رات دو بجے گاندھی بھون پہنچ کر احتجاج کیا اور دھرنا دیا اور الزام لگایا کہ پارٹی نے جان بوجھ کر مسلم قایدین کو نظر انداز کیا ہے
۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں 14 فیصد مسلم آبادی ہونے کے باوجود کانگریس نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ایم ایل سی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دیا، جس سے اقلیتوں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔
احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور انہیں بیگم بازار اور مشیر آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔