کانگریس لیڈر طارق انور کا دعویٰ ’بہار میں اسمبلی انتخاب سے قبل، این ڈی اے مذہبی رہنما کا سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے‘

نامہ نگار کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’مجھے ان مذہبی رہنماؤں کے کہیں بھی جانے سے کوئی دقت نہیں ہے۔ لیکن مجھے حیرانی ہے کہ انہیں ہمیشہ انتخابی علاقوں میں ہی کیوں بھیجا جاتا ہے۔‘‘

طارق انور، تصویر آئی اے این ایسطارق انور، تصویر آئی اے این ایس
طارق انور، تصویر آئی اے این ایس
user

رواں سال کے اخیر میں بہار اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے۔ انتخاب سے قبل ہی بہار میں سیاسی پارا ہائی ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار کے کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ’’این ڈی اے نے بہار میں اسمبلی انتخاب سے قبل مذہبی رہنماؤں کا ’سیاسی استعمال‘ کرنا شروع کر دیا ہے۔‘‘

ایک پریس کانفرنس میں کٹیہار سے کانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انور سے ہندو مذہبی رہنما دھریندر شاستری کے بہار دورے کے بارے میں پوچھا گیا۔ نامہ نگار کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’مجھے ان مذہبی رہنماؤں کے کہیں بھی جانے سے کوئی دقت نہیں ہے۔ لیکن مجھے حیرانی ہے کہ انہیں ہمیشہ انتخابی علاقوں میں ہی کیوں بھیجا جاتا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے این ڈی اے پر الزام عائد کیا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ این ڈی اے ان باباؤں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ کیونکہ وہ اپنی حکمرانی میں مایوس کن ٹریک ریکارڈ کے ساتھ انتخاب میں لوگوں کا سامنا کرنے کے سلسلے میں فکر مند ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بہار کے دورے پر آئے ہندو مذہبی رہنما دھریندر شاستری اپنی تقریریوں میں ’ہندو راشٹر‘ بنانے کو ہمیشہ ایک ضرروت بتاتے رہے ہیں۔ بہار دورے پر بھی انہوں نے ’ہندو راشٹر‘ بنانے کی بات پھر سے دوہرائی اور اسے ضروری امر قرار دیا۔ جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک بحث چھڑ چکی ہے۔ اپوزیشن اور خاص طور سے کانگریس نے دھریندر شاستری کے اس متنازعہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ دھریندر شاستری کی مذہبی بنیاد پر ووٹروں کی پولرائزیشن کرنے کے لیے بی جے پی کے ذریعہ حمایت کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *