تیگلا کرشناریڈی کے پوتے کنشک ریڈی کی سڑک حادثہ میں موت پر کے کویتا کا اظہار تعزیت

 

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی تیگلا کرشنا ریڈی کے پوتے اور سابق کارپوریٹر تیگلا سنریتا ریڈی کے فرزندکنشک ریڈی کی سڑک حادثہ میں موت پر کے کویتارکن قانون ساز کونسل بی آر ایس نےگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہ حادثہ اہل خانہ، دوست و احباب اور محبان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کلواکنٹلہ کویتا نے آنجہانی کے گھر پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور پرسہ دیا اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کو تسلی دی اور پرارتھنا کی کہ بھگوان کنشک ریڈی کی آتما کو شانتی دے اور اہلِ خانہ کو صبر دے۔اس سانحہ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا جا رہا ہےاور ہر کوئی سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *