
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ناگرکرنول ضلع میں ایس ایل بی سی سرنگ میں جاری ریسکیو آپریشن میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ کیرالہ پولیس نے جائے حادثہ سے 100 میٹر دور D-2 پوائنٹ پر انسانی قدموں کے نشانات کی نشاندہی کی ہے
جس کے نتیجے میں عملے نے علاقے میں موجود مٹی کو ہٹا کر ایک نعش کو باہر نکالا۔ متوفی کی شناخت ٹی بی ایم آپریٹر گرپریت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے باقی سات کی تلاش جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایل بی سی سرنگ کی کھدوائی کے دوران حادثہ پیش آیا
اور آٹھ افراد پھنس گئے تھے۔ سرنگ میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے کے لیے مختلف ایجنسیوں کے کارکن 15 دنوں سے کام کر رہے ہیں۔