حیدرآباد سے ناگپور جانے والی بس عادل آباد میں حادثہ کا شکار 2 ہلاک 10 زخمی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں دلخراش سڑک حادثہ رونما ہوا جس میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے ناگپور جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس نیشنل ہائی وے 44 جمدا پور کے پاس سڑک کے کنارے لاری سے ٹکرا گئی۔

 

اس حادثہ میں بس ڈرائیور کے علاوہ ایک مسافر ہلاک ہوگیا جبکہ حادثہ میں متعدد مسافرین زخمی ہوگئے انھیں علاج کیلئے ریمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سڑک پر جو لاری رکی تھی در اصل اس کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کی وجہہ سے وہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکر آکر رک گئی تھی

 

اس لاری کے انڈیکیٹرس بھی کام نہیں کررہے تھے جس کی وجہہ سے ٹراویلس کی بس اس لاری سے ٹکرا گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *