غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل پیر کو دوحہ میں وفد بھیجے گا

یروشلم: اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی تجدید اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک وفد بھیجے گا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی حمایت یافتہ ثالث ممالک کی دعوت قبول کر لی ہے ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ، حماس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں ۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ’’مصر اور قطری ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو حتمی شکل دینے اور اس کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جس کے اس سمت میں مثبت اشارے ہیں۔‘‘

انھوں نے فلسطینی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ان مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے حماس کی آمادگی پر زور دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *